ویب ڈیسک(پی این آئی) گوگل نے اپنے ویب براؤزر کروم کے صارفین کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنا دیا ہے۔
اس مقصد کے لیے گوگل نے کروم میں رئیل ٹائم تحفظ کا اضافہ کیا ہے تاکہ صارفین کی پرائیویسی کو محفوظ رکھا جا سکے۔یہ فیچر اب کروم میں سیف براؤزنگ کے اسٹینڈرڈ موڈ پر دستیاب ہے جسے بائی ڈیفالٹ براؤزر میں ان ایبل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ کئی برسوں سے کروم کا سیف براؤزنگ فیچر خودکار طور پر ممکنہ غیر محفوظ یو آر ایل یا ویب لنکس کو ایک ایسی فہرست میں شامل کر دیتا ہے جو آپ کی ڈیوائس میں محفوظ ہوتی ہے۔جب بھی کوئی صارف کسی ویب سائٹ پر وزٹ کرتا ہے تو گوگل کی جانب سے فہرست میں اس یو آر ایل کو چیک کیا جاتا ہے اور پھر وارننگ جاری کی جاتی ہے۔
مگر مسئلہ یہ ہے کہ گوگل کی جانب سے اس ڈیٹا کو ہر 30 سے 60 منٹ میں اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے، جس سے متعدد غیر محفوظ ویب سائٹس اوپن ہو جاتی ہیں۔اس کی روک تھام کے لیے رئیل ٹائم پروٹیکشن فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ غیر محفوظ ویب لنکس کو تیزی سے پکڑا جا سکے اور صارفین کے ڈیٹا کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں