سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی بھاری اضافہ ہوگیا

کراچی (پی این آئی )صرافہ منڈی میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ ہواہے۔

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 772 روپے مہنگا ہونے کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 928 روپے کا ہو گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں