گوادر(پی این آئی)ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی نے بتایا ہے کہ گوادر میں موسلادھار بارش سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں، 7 مکانات مکمل طور پر گر گئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں گھر وں کو جزوی نقصانات پہنچا ہے۔
جبکہ ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان جہاں زیب خان کا کہنا ہے کہ ریسکیو کے کاموں میں حصہ لینے کیلئے پی ڈی ایم اے کی دو ٹیمیں کوئٹہ سے گوادر روانہ کردی ہیں۔ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگ زیب بادینی کا کہنا تھا کہ گوادر میں موسلادھار بارش ابھی کچھ دیر سے رکی ہوئی ہے، بارش سے گوادر کے بیشتر علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے جس سے اندرونی شاہراہیں متاثر ہوئی ہیں۔اورنگ زیب بادینی نے بتایا کہ گوادر میں 7 گھر مکمل طور پر گر گئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں گھر وں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، وہ مکانات جن کے گرنے کا خطرہ تھا ان کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔
ڈی سی گوادر نے بتایا کہ گوادر کا تربت اور کراچی سے رابطہ بحال ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں