اہم سیاسی جماعت کا نتائج کالعدم قراردینے کا مطالبہ

کراچی ( پی این آئی) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ کسی صورت قبول نہیں، کراچی کے انتخابی نتائج کالعدم قراردیا جائے۔

عام انتخابات کے نتائج میں مبینہ رد و بدل کے خلاف سٹار گیٹ، شاہراہ فیصل پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کی تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اسٹیبلشمنٹ کی ایماء پر پیپلزپارٹی اور ایم کیوا یم کو کراچی پر مسلط کیا گیا، الیکشن کمیشن کا کام صاف و شفاف انتخابات کروانا تھا وہ لکھے ہوئے فیصلوں کا اعلان سنا کر شرمناک انداز میں عوامی مینڈیٹ کی توہین کرتا رہا، کراچی کی تمام قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواران نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں اور ان تمام نشستوں کے فارم ہمارے پاس موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں