کوئٹہ(پی این آئی)سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر دھماکا، ہلاکتوں کی اطلاعات۔۔۔۔۔۔۔۔۔بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں دھماکے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے خانوزئی میں ہونے والے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔پولیس نے خانوزئی میں ہونے والے دھماکے میں 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں