کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے تصادم میں فائرنگ کا نشانہ بننے والا بچہ جان کی بازی ہار گیا، گزشتہ جمعہ کو 2 سیاسی جماعتوں کے کارکان میں تصادم کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 12 سالہ بچہ 4 دن تک جناح ہسپتال میں زیر علاج رہا۔
تفصیلات کے مطابق نیوکراچی میں 2 سیاسی جماعتوں کے کارکان میں تصادم کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 12 سالہ بچہ4 روزتک موت اورزندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعدجناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد مقتول بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔ فائرنگ سے12 سالہ عبدالرحمان ولد عبدالغفور،16 سالہ عبدالرحمان ولد اسماعیل اور 40 سالہ شریف زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے پیپلز پارٹی کے کارکن محمد یوسف کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی اوراقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت واقعے کا 24/75 مقدمہ درج کرلیا تھا۔ مقدمے میں 2 ملزمان کو نامزد اور15 سے 20 صورت شناس ملزمان کو نامزد کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں