کراچی (پی این آئی) پی ٹی آئی کے 5 ہزار کارکنوں کے خلاف انسداد دہشت گردی اور دیگر 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فریئر تھانے میں درج ایف آئی آر نمبر 31/24 کے تحت 15 پی ٹی آئی کارکنان گرفتار ہیں، گرفتار ملزمان میں گلزار قاضی، ایاز رحیم، سلطان رحیم، عبدالستار، محمد فہیم شامل ہیں، عدم گرفتار شدہ 4 سے 5 ہزار نامعلوم صورت شناس ملزمان بھی مقدمہ میں نامزد ہیں۔۔۔۔۔ درج کیے گئے مقدمات کے مطابق ایک دو روز سے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کارکنان پرتشدد احتجاج کے لیے تیاری کر رہے تھے،
اتوار کی شام مختلف علاقوں سے 4 سے 5 ہزار کارکنان تین تلوار پر جمع ہوئے، پی ٹی آئی کے پاس ریلی یا جلسے کا قانونی اجازت نامہ نہیں تھا۔۔۔۔۔ پولیس کی جانب سے انہیں ٹریفک اور دیگر معاملات میں خلل ڈالنے سے منع کیا گیا، مقدمے میں درجن سے زائد پولیس افسران اور ملازمین کو زخمی کرنے کا الزام بھی شامل ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں