اپنے اغواء کا ڈرامہ، بیٹے نے باپ سے تاوان مانگ لیا

سیالکوٹ (پی این آئی) اپنے اغوا کا ڈرامہ کرنے والے 17 سالہ نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔۔۔۔ پولیس حکام کاکہناہےکہ نوجوان نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے اغوا کا ڈرامہ رچایا اور اپنے والد سے رہائی کے بدلے 15لاکھ روپے کا تاوان طلب کیا تھا، نوجوان کو لاہور سے اس کے دو دوستوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا جن کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔۔۔۔۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان پب جی گیم کھیلتا تھا، گیم اکاؤنٹ کے لیے 10 لاکھ روپے کی ضرورت تھی اسی لیے اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچا بیٹھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں