گیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 20 لاکھ سے زائد کے جرمانے

لاہور(آئی این پی)سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید149 گیس کنکشنزمنقطع کردئیے گئے جبکہ 20لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 16 گھریلو کنکشنزجبکہ کمپریسر کے استعمال پر 21کنکشنزمنقطع کیے اور 1لاکھ10ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3کنکشنزجبکہ کمپریسر کے استعمال پر بھی 5گیس کنکشنزمنقطع کیے گئے ۔شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 30کنکشنزمنقطع مزید 21ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 7گیس کنکشنزمنقطع کیے ۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 61کنکشنزمنقطع کیے اور 19لاکھ 50ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ٹیم نے کاروائی کے دوران تین ایف آئی آرزبھی درج کیں۔ساہیوال میں ٹیم نے کمپریسر کے استعمال پر 3کنکشن منقطع کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں