ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

اسلام آباد(پی این آئی) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک، جب کہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور کے پی کے میدانی علاقوں، اور بالائی سندھ میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، اور صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کے پی کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک، بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، ڈی آئی خان میں دھند اور بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیش تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہے گا، بہا ولپور، ساہیوال، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، فیصل آباد میں اسموگ رہنے کا امکان ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یارخان، سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاالدین میں اسموگ کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے جہلم، بھکر، لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گرد و نواح میں شدید دھند اور اسموگ چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ صبح کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیش تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جب کہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، سندھ کے بیش تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جیکب آباد، موہن جودڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں