پاکستان کے کن شہروں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

اسلام آباد (آئی این پی )ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک جبکہ مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کردی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد ،خشک جبکہ مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔جبکہ اس دوران پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ ،دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں