شیر افضل مروت اور علی ظفر کو غلط فہمی ہوئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے تردید آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) شیر افضل
مروت اور علی ظفر کو غلط فہمی ہوئی ہے ۔۔۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مائنس ون کی خبروں کی تردید کی ہے۔۔۔۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین جو ہیں وہی رہیں گے اور انٹرا پارٹی الیکشن میں پی ٹی آئی کے موجودہ چیئرمین امیدوار ہوں گے۔۔۔۔

سینئر قانون دان لطیف کھوسہ نے کہا کہ شیر افضل مروت یا علی ظفر نے جو کہا ان کو شاید غلط فہمی ہوئی ہے۔۔۔۔۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک ڈیڑھ گھنٹہ بات ہوئی، انہوں نے دوٹوک بات کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں