بلاول بھٹو دبئی کیوں گئے؟ پارٹی قیادت نے اختلافات کے اشارے دینا شروع کر دیئے

کراچی (آئی این پی )میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا دبئی جانا پہلے سے طے شدہ تھا، وہ پیر کو پاکستان آجائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو دبئی آصف زرداری کے انٹرویو سے پہلے گئے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پیر کو پاکستان آجائیں گے، انہوں نے کوئٹہ میں یوم تاسیس کے جلسے کی قیادت کرنی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آصف علی زرداری کے پاس پارٹی ٹکٹ دینے کا اختیار ہے لیکن پی پی میں مشاورت بھی ہوتی ہے۔انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو کی فیملی پہلے سے دبئی میں ہے، پارٹی میں اختلافات نہیں تمام قیاس آرائیوں کی تردید کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں