کراچی(پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر اور ڈائریکٹر کا عہدہ ملنے پر محمد حفیظ اور وہاب ریاض کو سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ’میرا پہلے دن سے مؤقف ہے کہ کرکٹ بورڈ میں ذمہ داری اُن لوگوں کو دی جائے جو کرکٹ کھیل چکے ہوں تاکہ اچھے اور دلیرانہ فیصلے ہو سکیں‘۔
آفریدی نے کہا کہ ابھی حفیظ اور وہاب آئے ہیں اور دونوں نے طویل عرصے تک کرکٹ بھی کھیلی ہے تو مجھے یقین ہے کہ یہ لوگ اچھے فیصلے کریں گے۔سابق کپتان نے کہا کہ ’ابھی حفیظ اور وہاب ریاض آئے اور بیٹھے ہیں انہیں چیزیں کرنے اور سیکھنے میں وقت لگے گا مگر اس وقت میں انہیں سپورٹ کروں گا اور امید رکھوں گا کہ وہ اچھے فیصلے کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں