بہنوئی کے قتل کا منصوبہ، پختونخوا سے کراچی آنے والے 2 ملزمان گرفتار، نام سامنے آ گئے

کراچی(آئی این پی) پولیس نے بہنوئی کو قتل کرنے کے لیے پختونخوا سے کراچی آنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔خنجر پر زہر لگا کر بہنوئی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا کر کے پی کے سے کراچی آنے والے دونوں ملزمان کو سکھن تھانے کی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزمان عدنان اور ساجد نے بتایا کہ وہ غیرت کے نام پر اپنے بہنوئی کو قتل کرنے کراچی آئے تھے۔ دونوں ملزمان خنجروں پر زہر لگا کر بہنوئی کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

سکھن پولیس کے مطابق گشت پر موجود اہل کاروں نے 2 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا اور تلاشی کے دوران دونوں ملزمان کے قبضے سے تیز دھار چاقو برآمد کئے گئے، جس کے بعد دونوں ملزمان کو شک کی بنیاد پر تھانے منتقل کیا گیا، جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ دونوں خیبر پختون خوا سے کراچی اپنے بہنوئی کو قتل کرنے آئے تھے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں