کار کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق، لاشیں ہسپتال منتقل، کار اور موٹرسائیکل بری طرح تباہ

سانگھڑ(آئی این پی ) سانگھڑ میں تیز رفتار کی ٹکر سے 2موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔افسوسناک حادثہ سانگھڑ میں جھول روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا حادثے میں کار اور موٹرسائیکل بری طرح تباہ ہوگئی، مرنے والے دونوں افراد بھیل قوم کے نوجوان تھے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں