پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

کراچی (پی این آئی) سعود آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں۔۔۔۔ کراچی پولیس کے مطابق واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور دو شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

کراچی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے مقابلے میں زخمی اہلکار کی شناخت حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔۔۔۔ کراچی پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزمان دن کے اوقات میں شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔۔۔۔ کراچی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں