چنئی (پی این آئی) بھارت میں جاری ورلڈکپ کے دوران پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے اہم میچ میں ڈی آر ایس سسٹم کی غلطی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تسلیم کر لی۔۔۔۔ بھارت کے شہر چنئی میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔۔۔۔۔سنسنی خیز میچ میں ایک موقع پر پاکستان کو جیت کے لیے ایک وکٹ اور جنوبی افریقا کو 8 رنز درکار تھے، ایسے میں حارث رؤف کی ایک گیند جنوبی افریقی بیٹر تبریز شمسی کے پیڈ پر لگی تو پاکستان کی جانب سے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی گئی تاہم امپائر کی جانب سے کوئی جواب نہ دیا گیا جس پر پاکستان نے ریویو لیا۔۔۔۔
ریویو میں دیکھا گیا کہ گیند اسٹمپس سے ٹکرا رہی ہے لیکن اس کا آدھے سے زیادہ حصہ باہر ہے جس کے باعث قوانین کے تحت امپائر کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے تھرڈ امپائر نے تبریز شمسی کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔۔۔۔یہ بات اہم ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں مسلسل 4 شکستوں کے بعد شدید مشکلات کا شکار ہے اور گرین شرٹس کے لیے اب آنے والے میچز میں ناصرف ہارنے کا چانس ختم ہو گیا ہے بلکہ اسے دوسری ٹیموں کے ہارنے کی دعا بھی کرنی پڑے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں