اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کے خصوصی احکامات پر گھرگھر جاکر ملازمین و کرایہ داروں کی رجسٹریشن کے لئے “Knock the door”مہم کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ بہارہ کہوکی حددو میں457گھروں کے228 گھریلو ملازمین کے کوائف کا اندراج مکمل کیاگیا،مہم میں اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کی مختلف ٹیمیں گلی ومحلوں میں جاکر کرایہ دار وں اور گھریلو ملازمین کے اندراج کو یقینی بنارہی ہیں،تاکہ شہر میں امن و امان کی فضاکو برقرار رکھتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچاجاسکے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبرناصرخاںکے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے گھر گھر جاکر ملازمین وکرایہ داروں کی رجسٹر یشن کیلئے “Knock the door”مہم کا سلسلہ جاری ہے، اس مہم کے دوران اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کی مختلف ٹیمیں گلی ومحلوں میں جاکرکرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کے کوائف کے اندراج کو یقینی بنارہی ہیں، اس سلسلے میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے تھانہ بہارہ کہو کے علاقے میں457گھروں کے228 گھریلو ملازمین کے کوائف کا اندراج مکمل کیا، اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ اس مہم کا مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی فضا کو برقرار کھنا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچاجاسکے، انہوں نے مزید کہا کہ کرایہ دار وں اور گھریلو ملازمین کے کوائف کے اندراج سے نا صرف شرپسند عنا صر پر کڑی نظر رکھی جاسکتی ہے بلکہ کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کوغیر قانونی سر گرمیوں سے روکا جاسکتا ہے، اندراج نہ کروانے کی صورت میں کوئی بھی شر پسند عناصر عام شہری کا روپ ڈھال کر چوری اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہوکر نقصا ن پہنچاسکتاہے، اسلام آبا دکیپیٹل پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کو ایک محفوظ ترین ماحول فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں