ن لیگ کے جلسے میں کتنے افراد شریک تھے؟ تعداد کے حوالے سےمختلف اعداد و شمار سامنے آگئے

لاہور(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن)کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے میں شریک افراد کی تعداد کے حوالے سے اعداد و شمار سامنے آگئے۔ مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کے چار سال بعد وطن واپسی کے موقع پر مینار پاکستان میں جلسے کا انعقاد کیا، جس میں ن لیگ کے قائد نے تقریر کی اور نو نکاتی ایجنڈا جاری کیا۔لاہور پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جلسے میں 60 سے 70 ہزار افراد نے شرکت کی جبکہ سپیشل برانچ کا ماننا ہے کہ جلسہ گاہ میں 75 ہزار لوگ موجود تھے۔

اسی طرح انٹیلی جنس بیورو کے مطابق 65 سے 70 ہزار لوگ جلسہ گاہ میں موجود تھے جبکہ ملٹری انٹیلی جنس نے کہا کہ 80 سے 90 ہزار لوگ جلسہ گاہ میں موجود تھے۔ادھر حساس ادارے کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ جلسہ گاہ میں ایک لاکھ 5 ہزار لوگ موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں