لاہور (آئی این پی )استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی)کے سربراہ جہانگیر ترین نے تربت میں قتل ہونے والے مزدوروں کے اہلخانہ کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا۔ترجمان جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے مقتول مزدوروں کے لواحقین کو 5 لاکھ فی کس نقد رقم دی گئی۔ زندہ بچ جانے والے بچے کو 2 لاکھ کی امدادی رقم دی گئی جبکہ متاثرہ فیملیز کیلئے 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی مقرر کیا گیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بلوچستان کے ضلع تربت میں 6 مزدوروں کو قتل کر دیا گیا تھا، مرنے والوں میں 2 سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی شامل تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں