نواز شریف کا طیارہ 21 اکتوبر کتنے بجے لاہور میں لینڈ کرے گا؟

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے لاہور ایئر پورٹ پہنچیں گے۔۔۔۔
متحدہ عرب امارات سے طیارہ نوازشریف کو لے کر پاکستان کے لیے صبح ساڑھے 8 بجے لاہور کے لیے روانہ ہو گا۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کا خصوصی طیارہ دوپہر 12 بجے لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گا۔۔۔۔خصوصی پرواز میں نواز شریف کے علاوہ 152 مزید افراد سوار ہوں گے۔۔۔۔۔ خصوصی طیارے میں نواز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے کارکنان اور صحافی لاہور پہنچیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں