گاڑی نہر میں جا گری، سرائیکی گلوکار سمیت 7 جاں بحق

میانوالی (پی این آئی) گاڑی بے قابو ہوکر نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں لوک گلوکار شرافت علی سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔۔۔۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ میانوالی کے علاقے پکا گھنجیرہ کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی بے قابو ہوکر نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں لوک گلوکار شرافت علی سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔۔۔۔۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ گلوکار شرافت علی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس گھر جارہے تھے تاہم فوری طور پر یہ پتا نہیں چل سکا ہے کہ گلوکار کے ہمراہ گاڑی میں سوار مزید 6 لوگوں کی پہچان کیا تھی؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں