ایم ڈی کیٹ 2023 کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کرنے کا حکم

کراچی(آئی این پی)نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے ایم ڈی کیٹ 2023 کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق نگران وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ کرانے کا حکم دیا گیا ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر نے ڈا یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منعقد کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

نگران وزیراعلی سندھ نے ایف آئی اے کو ایم ڈی ٹیسٹ کی انکوائری کرنے کی ہدایت دے دی، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں