امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو گئی؟

کراچی(آئی این پی) پاکستان میں یومیہ بنیادوں پر ہونے والے امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں لاکھوں روپے کی کمی سامنے آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حالیہ معاشی اقدامات کے نتیجے میں ملک میں روپے کی قدر میں بہتری کے اچھے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔پاکستان میں گاڑیوں کے اسمبلر کیا لکی موٹر کارپوریشن نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے پیش نظر اپنی گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ایک سے 5 لاکھ روپے تک کی کمی کردی۔

رپورٹ کے مطابق پیکانٹو اے ٹی، اسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی، اے ڈبلیو ڈی اور بلیک لمیٹڈ ایڈیشن اب بالترتیب 38 لاکھ 50 ہزار روپے، 80 لاکھ 40 ہزار روپے، 87 لاکھ 70 ہزار روپے اور 93 لاکھ روپے میں دستیاب ہوں گی، یہ قیمتوں میں ایک لاکھ روپے سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک کمی کو ظاہر کرتی ہے۔اسی طرح سورینٹو 2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی، 2.4 ایل اے ڈبلیو ڈی اور 3.5 ایل ایف ڈبلیو ڈی کی نئی قیمتیں ایک کروڑ 3 لاکھ، ایک کروڑ 12 لاکھ اور ایک کروڑ 12 لاکھ 90 ہزار روپے ہوں گی، ہر گاڑی کی قیمت میں 5 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ نے 6 ستمبر کو متعدد ماڈلز کی قیمتوں میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک اضافہ کیا تھا، تاہم اس کی کوئی وجوہات نہیں بتائی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں