کراچی(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں فیض آباد دھرنے میں نظرثانی کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وکیل عرفان قادر درخواست کی واپسی کیلیے متفرق درخواستیں دائر کریں گے، 28ستمبر کی سماعت میں وکیل عرفان قادر کی عدم حاضری پر سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کیا تھا،
سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم سے درخواست واپس لینے یا کارروائی جاری رکھنے سے متعلق جواب مانگا تھا،وفاق، پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین پہلے ہی اپنی نظر ثانی کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کر چکے ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں