53 لاپتہ یوسیز کو بازیاب کرانے کا دعویٰ

کراچی(آئی این پی)کنوینرایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا کہ انتخابات ہماری منزل نہیں، منزل پر پہنچنے کا استہ ہے، کراچی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کی صوبائی اسمبلی کی نشست حق پرست امیدوار نے جیت لی ہے، یہ ملیر ٹائون والوں کا جلسہ ہے، باقی ایم کیو ایم سٹیج کے اطراف ہے، ہم یہاں الیکشن نہیں دل جیتنے آئے ہیں، انتخابات ہماری منزل نہیں منزل پرپہنچنے کاراستہ ہے، جوراستہ منزل پرنہ پہنچتا ہو اس پر چلنے والے بھٹکے ہوئے کہلاتے ہیں،

ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہم نے ان پانچ سالوں میں شہدا قبرستان کو بھرنے نہیں دیا، اس ملک کی تمام خوشحالی، شہر کراچی کی دی ہوئی ہے، پاکستان ہمارے اجداد کی امانت ہے، کراچی اس ملک کی بقا سلامتی اور خوشحالی کا گیٹ وے ہے، آپ نے کراچی کو بدحال کیا تو پورا ملک بدحال ہو جائے گا، یہ کون سے لوگ ہیں جنہوں نے لاکھوں لوگوں کو بازیاب کروایا ہے،ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نے کہا کہ آئندہ مردم شماری میں اور زیادہ لوگوں کو بازیاب کروائیں گے، ہم نے 53لاپتہ یوسیز کو بھی بازیاب کروایا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں