دہشت گردی کی نئی لہر، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد محفوظ ترین شہر قرار

اسلام آباد(آئی این پی)دہشتگردی کی نئی لہر میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد محفوظ ترین شہرقرار جبکہ پنجاب میں سب سے کم واقعات رپورٹ ہوئے،نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی واقعات 2015کے بعد رواں سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے، گزشتہ 9ماہ کے دوران دہشتگردی واقعات اور آپریشنز میں 1087افراد ہلاک ہوئے،اس حوالے سے سنٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز پاکستان نے اپنی رپورٹ جاری کردی،

رپورٹ کے مطابق رواں سال پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں پرحملوں کی شرح 11سال میں سب سے زیادہ رہی، 2021میں افغان حکومت تبدیلی کے بعد پاکستان میں پولیس، سیکیورٹی فورس پر حملوں میں مسلسل اضافہ سامنے آیا، 9ماہ کے دوران 386پولیس،سکیورٹی اہلکار،368دہشت گرد جبکہ ان حملوں میں 333عام شہری بھی مارے گئے،حملوں سے92فیصد اموات خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سامنے آئیں، رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں حملوں اور آپریشن میں 445افراد ہلاک جبکہ440لوگ زخمی ہوئے،سی آرایس ایس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران 94فیصد حملے اورہلاکتیں خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں رپورٹ ہوئیں۔ سال کی تیسری سہ ماہی میں پر تشدد واقعات 57فیصد بڑھ گئے،رپورٹ کے مطابق تیسری سہ ماہی میں سب سے زیادہ 58 فیصد عام شہری ہلاک ہوئے،23فیصد پولیس اور سیکیورٹی اہلکار نشانہ بنے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں