کہاں کہاں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

لاہور (پی این آئی ) کہاں کہاں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے؟ ۔۔محکمہ موسمیات نے سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 

 

 

پنجاب کے مختلف شہروں میں 20 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے جہاں اسلام آباد سمیت راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، بہاول پور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے جب کہ لوئردیر، مالاکنڈ اور مظفر آباد میں بھی موسلادھاربارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی کے بعض علاقوں میں رات کو بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں