گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

پشاور، صوابی ، مردان ، مانسہرہ، دیر ،سوات اور ایبٹ آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، مری، گلیات، راولپنڈی، نارووال، چکوال ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور لاہور میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔خضدار اور گردوانواح میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔مٹھی ،تھر پارکر، نگر پارکر،عمر کوٹ اور سانگھڑمیں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں