لاہور (آئی این پی)غیر ملکی موبائل فون کمپنی کے گیس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق گیس چوری کیے جانے کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس میں پتہ چلا کہ کرک کے علاقے میں موبائل فون ٹاور کے جنریٹر چوری شدہ گیس سے چلایا جارہا تھا۔
موبائل کمپنی مین گیس لائن سے براہ راست گیس چوری کررہی تھی۔ گیس کی چوری 200 فٹ پائپ کے ذریعے کی جارہی تھی۔ سوئی ناردرن نے غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے جنریٹر اور پائپ ضبط کرلیا اور کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔واضح رہے کہ موبائل فون ٹاور غیر ملکی موبائل فون کمپنی کی ملکیت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں