ٹیکس چوروں کے خلاف ایکشن، 11 ہزار کی فہرست تیار، کون کون شامل؟

اسلام آباد (پی این آئی) ایف بی آر نے ملک بھر میں ٹیکس چوروں کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے ۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور اور کراچی سمیت بڑے شہروں کے 11 ہزار افراد کی فہرست تیار کی گئی ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ فہرست میں صنعتکار، ملز مالکان، تاجر، پراپرٹی ڈیلر و دیگر افراد شامل ہیں۔۔۔۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل افراد کاروبار کی رفتار سے ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوئے۔۔۔

ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوروں کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں، ٹیکس نوٹس پر ایک ہفتے میں دستاویزات دینا ہوں گی ورنہ ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں