اسلام آباد (انٹرنیوز) حکومت نے ڈالر، چینی، کھاد،پیٹرولیم مصنوعات سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ایف آئی اے کو اختیارات فراہم کردیئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں ڈالر، چینی، کھاد،پیٹرولیم مصنوعات سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ایف آئی اے کو اختیارات فراہم کردیئے گئے ہیںجس کے بعد ایف آئی اے ڈالر و دیگر غیر ملکی کرنسی کے تمام ایگزٹ و انٹری پوائنٹس پر کارروائی کر سکے گی۔
جاری مراسلے کے مطابق ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے متعلقہ فارم کے ذریعے تفصیلات ہیڈ کوارٹر فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔سمگلنگ کارروائیوں بارے اینٹی منی لانڈرنگ ڈائریکٹریٹ سے انسپکٹر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹرز کو بھی ایک فوکل پرسن مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں