غیر جانبداری مشکوک، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ہٹانے کا حکم کر دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن کی ہدایت پر نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پوری نگران کابینہ سے استعفیٰ لے لیا تھا لیکن اب الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے ۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری غیر جانب داری اور مستعدی سے امور سرانجام نہیں دے رہے۔۔۔۔

لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہےکہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا صاف شفاف اور منصفانہ عام انتخابات کے لیے درکار معاونت فراہم نہیں کر رہے ہیں۔۔۔۔ جس کے نتیجے میں الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے عہدے پر غیر جانب دار اور مستعد افسر کو تعینات کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں