لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کور کمیٹی نے مہنگائی اور بجلی قیمتوں کے خلاف احتجاج کی تائید کردی ہے۔۔۔ اس حوالے سےپی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد جاری کیے جانے والےاعلامیے میں کہا گیاہے کہ پارٹی کارکنان اور ذمے داران ملک بھر میں پرامن عوامی احتجاج میں شریک ہوں۔۔۔پی ٹی آئی کے اعلامیے میںیہ بھی کہا گیاہے کہ ملک اور قوم پر حالیہ تباہی کے دروازے 16 ماہ قبل پی ڈی ایم حکومت کو لا کر کھولے گئے۔۔۔
کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ ہمارے دور میں پیٹرول 150 روپے لیٹر اور بجلی 16 روپے فی یونٹ دی جا رہی تھی۔۔۔پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق نگراں حکومت تباہی میں شدّت پیدا کرنے کے بجائے انتخابات کے بلاتاخیر انعقاد پر توجہ دے تا کہ عوام اپنی مرضی کی حکومت منتخب کر سکیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں