اسلام آباد(آئی این پی)اقلیتی رہنما سیمیول پیارے نے جڑانوالہ واقعے پر نوٹس کے لیے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔درخواست میں سپریم کورٹ سے جڑانوالہ واقعے کا نوٹس لینے کی استدعا کرتے ہوئیکہا گیا ہیکہ جڑانوالہ میں 16 اگست کو مذہبی اوراق سمیت چرچ کو نظر آتش کیا گیا،عدالت درخواست منظور کرتے ہوئے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کرے۔
دوسری جانب جڑانوالہ میں قرآن پاک کی مبینہ بیحرمتی کے واقعے پر توہین مذہب کے مقدمیکی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی جہاں گرفتار دونوں ملزمان کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی ہوئی۔عدالت نے ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، دونوں ملزمان کو سی ٹی ڈی لاہور نے گرفتار کیا تھا۔ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی جڑانوالہ میں مقدمہ درج ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں