خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی

پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی، سرکاری ملازمین سے سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم کو استعمال نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین اب سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرسکیں گے، نگراں حکومت کے دور میں جاری ہونے والے مراسلے کے بعد سرکاری ملازمین سوشل میڈیا پر اپنی آرا نہیں دے سکیں گے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم کو استعمال نہ کریں، ملازمین سیاسی، مسلی اور پاکستان کے نظریاتی مسائل پر بحث و تجزیہ نہ دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں