عدالت نے صوبائی حکومت کو بھرتیوں سے روک دیا، ملازمتوں کے اشتہارات بھی معطل

کراچی (پی این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کے مختلف محکموں میں بھرتیوں کے سلسلے کو روک دیا اور ملازمتوں سے متعلق جاری مختلف اشتہارات کو بھی معطل کر دیا ہے ۔۔۔ سندھ ہائیکورٹ نے 140 سے زائد محکموں میں سندھ حکومت کی بھرتیوں کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔۔۔۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ سندھ حکومت قانونی تقاضے پورے کیے بغیر بھرتیاں کررہی ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے من پسند افراد کو نوکریوں سے نوازا جارہا ہے۔۔۔۔

سندھ حکومت کی مدت 11 اگست 2023 کو ختم ہورہی ہے اور ان کا یہ عمل الیکشن سے قبل دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے۔۔۔۔درخواست پر سماعت کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے مختلف محکموں میں بھرتیوں کے سلسلے کو روک دیا اور ملازمتوں سے متعلق جاری مختلف اشتہارات کو بھی معطل کر دیا۔۔۔۔ اس کے علاوہ عدالت نے سندھ حکومت اور دیگر کو 30 اگست کے لیے نوٹس بھی جاری کر دیئے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں