گودام پر چھاپہ، سینکڑوں موٹر سائیکلیں برآمد، مالکان کی تلاش

سکھر (پی این آئی) سندھ پولیس نے سکھر میں سائٹ ایریا کےقریب ایک گودام پرچھاپہ مار کر چوری کی گئی سینکڑوں موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔۔۔۔ سکھر کے ایس ایس پی سنگھار ملک کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے ملزم کا پیچھا کرنے پر مقامی افراد کو گودام کا پتا چلا ۔۔۔۔ مقامی افراد کے پہنچنے پر ملزمان گودام سے فرار ہوگئے۔۔۔۔ ایس ایس پی سکھر نےبتایا کہ کارروائی کے دوران 100 سے زائد چوری کی گئی موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں،

برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں تحویل میں لے کرکارروائی شروع کردی گئی ہے جب کہ چھاپے کے دوران ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلوں کو ان کے مالکان تک پہنچایا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں