بارش اور موسم کی خرابی، ٹرین کا نظام درہم برہم ،کون سی ٹرین کتنی تاخیر کا شکار؟

کراچی(آئی این پی)بارش اور موسم کی خرابی کے باعث اندرون ملک سے کراچی ٹرینوں کی آمد میں کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ملک بھر میں بارش اور موسم کی خرابی کے باعث ٹرین کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے اور اندرون ملک سے کراچی ٹرینوں کی ا?مد میں کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر ہو رہی ہے جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق راولپنڈی سے آنیوالی گرین لائن ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر سے ساڑھے 5 بجے کراچی پہنچے گی۔ تیز گام 6 گھنٹے تاخیر سے 3 بجے کراچی کینٹ پہنچے گی جب کہ کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے کی تاخیر سے سہ پہر ساڑھے تین بجے منزل مقصود پر پہنچے گی۔ترجمان نے بتایا کہ پاک بزنس ایکسپریس بھی 6 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے اور شام 4 بجے کراچی پہنچے گی جب کہ لاہور سے ا?نے والی قراقرم ایکسپریس 10 گھنٹوں کی تاخیر کے بعد شام ساڑھے 6 بجے کراچی پہنچے گی۔رحمان بابا ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر سے شام 7 بجے جب کہ پاکستان ایکسپریس 7 گھنٹے تاخیر سے 3 بجے کراچی پہنچیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں