55 پولیس افسران اور اہلکاروں کو سب انسپکٹر اور اے ایس آئی رینک پر ترقی دے دی گئی

لاہور (آئی این پی) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت/ مزید 55 اہلکاروں کو محکمانہ ترقی مل گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے ،قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 55 پولیس افسران اور اہلکاروں کو سب انسپکٹر اور اے ایس آئی رینک پر پروموٹ کر دیا گیا۔

ترقی پانے والوں میں راولپنڈی اور ساہیوال ریجن کے 17 اے ایس آئیز اور 38 ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔آئی جی پنجاب کی ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو مبارکباد دی اور مزید دلجمعی سے فرائض کی ادائیگی کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت مختلف ریجنز میں جاری پروموشن کے حالیہ مرحلے میں 07 ہزار ترقیاں دی جا رہی ہیں۔ ترقی کے اہل ہر افسر و اہلکار کو اس کا محکمانہ حق بلا تاخیر مل رہا ہے ۔ ترقیوں اور ویلفیئر کے حالیہ اقدامات کے نتیجے میں فورس کی کارکردگی میں مزید بہتری آنا یقینی امر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں