گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے نئے کنکشن کی فیس میں بڑا اضافہ

لاہور ( آئی این پی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے گھریلو صارفین کے لیے نئے کنکشن کی فیس میں اضافہ کردیا۔ نئے کنکشن کے لئے ڈیمانڈ نوٹس کی فیس میں 100 فیصد تک اضافہ کرنے کی منظوری دیدی۔گھریلو صارفین کے لیے نئے کنکشن کی فیس میں اضافے کا فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں کیا گیا۔ سنگل فیز کنکشن کی کیپیٹل کاسٹ 4ہزار سے بڑھا کر 7ہزار 400روپے کردی گئی۔

اضافے کے بعد سنگل فیزمیٹرکا مجموعی ڈیمانڈ نوٹس 10ہزارکا ہو جائے گا ۔ تھری فیزمیٹرکی کیپیٹل کاسٹ 15ہزار سے بڑھا کر 33ہزار روپے کردی گئی، تھری فیزکنکشن کے لئے ڈیمانڈ نوٹس پر 42ہزار روپے تک ادائیگی کرنا ہوگی۔حکام کے مطابق میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ڈیمانڈ نوٹس فیس میں اضافہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر کسٹمرسروسزنے آپریشن سرکلز کے سربراہان کو مراسلہ بھجوا دیا۔ اضافی قیمت کا فیصلہ جون سے نافذالعمل ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں