شیخ رشید پھر متحرک ہو گئے، نئی تاریخیں دے دیں

راولپنڈی (آئی این پی) شیخ رشید نے کہا کہ13پارٹیوں کابھان متی کاکنبہ عنقریب ایک دوسرے کا پوسٹمارٹم کرنے والا ہے۔ بیس تاریخ سیالٹی گنتی شروع ہو جائے گی اور بارہ اگست تک کٹی کٹا نکل آئے گا۔چوبیس کروڑ لوگوں کی خواہشوں کو پس پشت نہیں ڈالاجاسکتا ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تیرہ پارٹیوں کابھان متی کاکنبہ عنقریب ایک دوسرے کا پوسٹمارٹم کرنے والا ہے۔ تیرہ پارٹیوں کی ہانڈی چوک اور چوراہے میں پھٹنے والی ہے۔

بیس تاریخ سیالٹی گنتی شروع ہو جائے گی اور بارہ اگست تک کٹی کٹا نکل آئے گا۔ الیکشن ساٹھ دنوں یا نوے دنوں میں ہوتے ہیں اس کا فیصلہ دس اگست تک ہو جائے گا جو پنجاب کے الیکشن کے ساتھ ہوا وہ قومی اسمبلی کے الیکشن کے ساتھ نہیں ہوسکتا۔ ہر کوئی اپنی تاریخ دے رہا ہے۔ لیکن سپریم کورٹ بھی انگشت بدنداں فیصلے دے گی اور الیکشن ہوکر رہیں گے۔الیکشن کمیشن الیکشن کی تیاری میں مشغول ہے۔ نواز شریف کی نااہلی آئینی ترمیم ہی ختم کر سکتی ہے۔نواز شریف نے اپنا احتساب قومی اسمبلی سے شروع کیا خود خطاب کیا۔سپریم کورٹ نے کہا جے آئی ٹی بنادیں انہوں نے کہا بنادیں۔جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ نے دفاع کا پورا موقع دیا ۔پانچ رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔قطری خط 1122 کا کردار ادا نہیں کر سکا اور تاحیات نااہل قرار پائے سعودی عرب تحریری معافی نامہ مانگ کر گئے لندن میں پچاس روپے کے اسٹام پیپر پر بیماری کا بہانہ بنا کر گئے۔ بھائی وزیر اعظم ہے سفارتی پاسپورٹ ہاتھ میں ہے تو انہیں پاکستان آنے سے کونسا خوف روکے ہوئے ہے۔نواز شریف کے آنے یا نا آنے سے اب پاکستان کی سیاست میں کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ان کی چڑیا اب کھیت چگ چکی ہے اور بہت سا پانی پلوں کے نیچے سے گزر چکا ہے ۔جو اپنے آپ کو ترپ خان سمجھ رہے ہیں انتظار کریں۔ ان کے چودہ طبق جلد روشن ہو جائیں گے۔میرے بلاول کے ارمان آنسں میں بہہ جائیں گے ۔شہباز شریف نگران وزیراعظم کے اختیارات بھی چلمن کے پیچھے خود استعمال کرنا چاہتے ہیں۔لیول پلائنگ فیلڈ بھول جائیں یہ قصہ پارینہ ہو چکا ہے ۔چوبیس کروڑ لوگوں کی خواہشوں کو پس پشت نہیں ڈالاجاسکتا ۔موجودہ حکومت مہمان اداکار ہے۔اگست میں نگران حکومت کا انتظار ہے ۔عوام دبئی لندن نہیں پاکستان میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔بہت سارے لوگ نگران حکومت کے لیے اپنی سی وی لے کر پھر رہے ہیں۔دیکھتے ہیں قرعہ فال کسی کے نام نکلتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں