اہم ن لیگی رہنما کا نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کیلئے لندن جانے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیرایاز صادق نے نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کیلئے لندن جانے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف الیکشن سے پہلے آئیں گے، ستمبر میں آنے کے بارے میں ابھی کچھ کہہ نہیں سکتا۔

 

 

 

انہوں کہا کہ 13 اگست کو حکومت کی مدت ختم ہو جائے گی، مدت ختم ہونے کے بعد ایک منٹ بھی ہماری حکومت نہیں رہے گی، الیکشن اپنے وقت پر ہونے ہیں۔ایاز صادق نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے چیزوں کو بہتر کیا جا رہا ہے، پریذائڈنگ افسر کو رات 2 بجے تک نتائج دینے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نےنگران وزیراعظم کا کوئی نام تجویز نہیں کیا، اللہ کرے نگران وزیراعظم کوئی اچھی چوائس ہو۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی والے جس حد تک گئے کسی پارٹی کا ان سے اب مذاکرات کا ارادہ نہیں، ہم نے کبھی تھانے، بکتربند گاڑیوں، مجسموں کو نہیں جلایا، 9 مئی کا پلان ٹارگٹڈ تھا، ان لوگوں سےکیا بات ہوگی۔

 

 

 

ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمارا کام انتخابی اصلاحات کرنا ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانا نہیں، سیاسی جماعت پر پابندی کے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ایاز صادق کے زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر کمیٹی سفارشات کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دے دی جائے گی۔سر دار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں انتخابی اصلاحات پر مجوزہ تجاویز پر سیر حاصل بحث ہوئی، انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے موثر تجاویز کو زیر غور لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ بے شمار چیزیں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار دور میں کی گئیں، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار دور میں الیکشن سے متعلق متنازعہ فیصلوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں