لاہور(آئی این پی)نگران صوبائی وزیر عامر میر کو اطلاعات اور ثقافت کے بعد مزید ذمہ داریاں سونپ دی گئیں،عامر میر کو اطلاعات و ثقافت کے ساتھ پنجاب کی نگران کابینہ میں سیاحت، آرکیالوجی اور میوزیم کا قلمدان بھی دے دیا گیا،نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی طرف سے احکامات کے بعد محکمہ سروسز پنجاب نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں