لاہور ( آئی این پی) لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ اور ان کے اہلِ خانہ کے خلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی ،عدالت نے بغیر بتائے عدم حاضری پر ایڈووکیٹ اظہر صدیق پر تین ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔دورانِ سماعت سلیمان شاہ، ان کے بھائی اور داماد پر مقدمہ درج نہ ہونے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
عدالت نے غیرحاضری پر وکیل اظہر فاروق پر 3ہزار روپے جرمانہ کردیا، ہائیکورٹ نے جرمانہ عدالت کی ڈسپنسری میں جمع کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اظہر صدیق بڑی خبریں چلواتے ہیں، جرمانے کی خبر بھی چلوائیں۔جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں