گریڈ 1سے20تک سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) گریڈ 1سے20تک سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر آگئی۔۔۔ پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کے لئےاچھی خبر سامنے آئی ہےنگران پنجاب حکومت کا گریڈ 1 سے 20 تک کے ملازمین کی ترقیوں سے متعلقہ امور کے حل کے لئے اہم اقدام سامنے آیا ہے۔

 

 

 

 

 

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ بتایا کہ ملازمین کے محکمانہ اورترقیوں سے متعلقہ امور حل کرنے کیلئے وزیراعلی آفس میں خصوصی سیل قائم کردیا ہے۔وزیراعلی کے اسپیشل سیکرٹری محمداحمد فوکل پرسن مقرر کردئیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں