صوبے بھر میں میٹرک کےسالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، نقل کرتے پکڑے جانے والے کے لیے سخت ترین پالیسی نافز

کراچی (پی این آئی) صوبہ سندھ کے محکمہ تعلیم نے صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے ۔۔۔ اعلان کے مطابق سندھ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز 8 مئی سے ہوگا۔۔۔۔صوبائی وزیر برائے تعلیمی بورڈ نے کہا ہے کہ صوبے میں گرمی کی شدت بڑھنے سےطلبہ کو امتحان دینے میں مشکل کا سامنا ہوگا جس کیلئے میٹرک امتحانات کے دوران امتحانی مراکز میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔۔۔۔

صوبائی وزیر برائے تعلیمی بورڈ نے کہا کہ حیدر آباد میں 25 امتحانی مراکز حساس ہیں لہٰذا نقل روکنے کے لیے امتحانی مراکز کے اندر اور باہر سکیورٹی سخت ہوگی۔۔۔۔۔ امتحانی مراکز میں اساتذہ اور طلبہ کے موبائل فونز کے استعمال پر پابندی ہوگی۔۔۔۔۔ امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہوگی، جو نقل کرتے پکڑا جائے گا اسے فیل کردیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں