حکومت مذاکرات کیلئے ماحول بنائے، پی ٹی آئی قیادت نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی

جہلم(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کیسینئر نائب صدر اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سراج الحق بات کرنے آئے ہیں تو ادھر علی زیدی کو اٹھا لیا، حکومت پہلے مذاکرات کیلئے ماحول تو بنائے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا گرفتاریاں بھی ہوں، لوگوں پر تشدد بھی ہوتا رہے اور مذاکرات بھی ساتھ ہوں، آئین بڑا واضح ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر جو عمل نہیں کرتا تو آرٹیکل 190اور 204کے تحت اس کیخلاف کارروائی ہو گی،

انہوں نے کہا سپریم کورٹ 6ماہ کی سزا بھی سنا سکتی ہے، پانچ سال کی نااہلی بھی دے سکتی ہے، وزیر اعظم کا دل یہی ہے جب تک نااہلی نہ ہو انہوں نے باز نہیں آنا، نااہلی کا پورا منصوبہ لندن میں ہی بنا ہے عملدرآمد یہاں پر ہو رہا ہے، پی پی 25سے الیکشن لڑوں گے، سابقہ ایم پی اے بھی ہمارا بھائی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں