بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ ..اتوار کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

 

 

 

 

اسلام آباد میں بعد از دوپہر تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔جبکہ پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، مردان، پشاور، کوہاٹ،کرم،وزیرستان اور خیبر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ کوئٹہ ،قلات اورخضدارمیں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ سکھر، لاڑکانہ، دادو اور گرد و نواح میں گردآلودہوائیں چلنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں